ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترپردیش کے شکلا پور میں کورونا سے بچاؤ کے ليے ’کورونا ماتا‘ کی پوجا، عوام کی بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مندر کو کیا منہدم

اُترپردیش کے شکلا پور میں کورونا سے بچاؤ کے ليے ’کورونا ماتا‘ کی پوجا، عوام کی بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مندر کو کیا منہدم

Sun, 13 Jun 2021 13:29:21    S.O. News Service

شُکلاپور، 13؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پرديش کے ايک گاؤں شکلاپور  ميں  کورونا سے بچنے کے لئے  لوگوں نے  ایک مندر تعمیر کردیا اور اسے کورونا ماتا کا نام دیتے ہوئے  پوجا شروع کردی ؎۔ ان افراد کا ماننا ہے کہ 'کورونا ماتا‘ کی پوجا کر کے وہ اس وائرس کے حملے سے بچ سکتے ہيں۔میڈیا میں آئی  رپورٹوں کے مطابق  اس مندر میں جب  بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی بھیڑ آنے لگی تو انتظامیہ نے بعد میں اس مندر کو ہی  منہدم کر دیا۔ پتہ چلا ہے کہ  اب ہندو عقيدت مند اس مورتی کی پوجا ميں مصروف رہتے ہيں۔ 

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا ماتا کی پوجا کر رہے تھے اور لوگوں میں کورونا کو لے کر اَندھ وِشواس   پھیل رہا تھا، اس لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے مندر کو منہدم کیا گیا۔ گاؤں کے پردھان شنکر لال جیسوال نے بتایا کہ جمعہ کی شب تقریباً 9 بجے مقامی پولس آئی اور مندر کو ڈھا دیا۔ مندر بنانے والے نوجوان کو پولیس پوچھ تاچھ کے لیے تھانہ بھی لے گئی۔ حالانکہ جب اس بارے میں ایس او سانگی پور تسار دَت تیاگی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ مندر توڑنے کی انھیں کوئی جانکاری نہیں ہے اور نہ ہی پوچھ تاچھ کے لیے کسی کو تھانے لایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس پنچایت کے ضمنی انتخاب میں مصروف ہے۔

ہندوستان کورونا وائرس کی عالمی وبا سے امريکا کے بعد دوسرا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔12 جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک يہ وائرس بھارت میں 29.3 ملين سے زائد افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تين لاکھ سڑسٹھ ہزار سے زائد بنتی ہے۔ چند ہفتے قبل تک  ہندوستان ميں يوميہ چار چار لاکھ سے زائد نئے کيسز سامنے آ رہے تھے۔ اپريل اور مئی ميں اس وائرس کے انتہائی تيز رفتار پھيلاؤ کی وجہ سے بھارتی نظام صحت بہت سنگين بحران سے دو چار رہا۔

'کورونا ماتا‘ کی پوجا کا آغاز:  ہندوستانی ديہات ميں عام لوگ مقابلتاً زيادہ خوف زدہ ہيں۔ اسی تناظر ميں شمالی رياست اتر پرديش کے شُکلاپور گاؤں کے رہائشيوں کو ايک مختلف خیال سوجھا۔ انہوں نے گہرے پيلے رنگ کی ديواروں والا ايک مندر تعمير کر کے وہاں 'کورونا ماتا‘ کی مورتی رکھ دی۔ عقيدت مند اب اس مورتی پر پانی، پھول اور کئی طرح کے چڑھاوے چڑھاتے ہیں  اور وہاں پوجا کرتے ہيں، اس امید کے ساتھ کہ 'ماتا‘ انہیں وائرس سے بچا لے گی۔

سنگيتا نامی ايک مقامی خاتون نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات چيت کرتے ہوئے کہا، ''شايد کورونا ماتا کی مہربانی سے ہی ہمارے گاؤں، يہاں کے لوگوں اور باقی سب لوگ  بھی محفوظ رہ جائے۔‘‘

شُکلاپور گاؤں ميں اب بھی کورونا کے چند فعال کيسز موجود ہيں۔ البتہ چند ماہ قبل کے مقابلے ميں موجودہ صورتحال خاصی بہتر ہے۔ 


Share: